Thursday, March 12, 2020

نظریہ کے ایچ خورشید

خورشید حسن خورشید مرحوم کی برسی کے موقع پہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے برملا کہا ہے کہ
وہ مرحوم کے نظریہ کہ حامی ہیں جبکہ ماضی میں سردار عبد القیوم خان مرحوم کے پرچم تلے جناب کے ایچ خورشید مرحوم کو اسٹبلشمنٹ کی خوشنودی کی خاطر غدار ثابت کرنے کے لیے دلیلیں دی جاتی تھی۔
جناب کے ایچ خورشید مرحوم یہ چاہتے تھے کہ پاکستان آزادکشمیر حکومت کو مہاراجہ کے وارث کے طور پہ تسلیم کرے۔
فاروق حیدر خان صاحب کے بیانات پہ مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن ایک طرف تو وہ یہ ثابت کرنے پہ تُلے ہیں کہ وہ کسی بھی پاکستانی سے زیادہ پاکستان کے وفادار ہیں یعنی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں دوسری طرف کشمیریت والی رگ بھی جوش مار رہی ہے۔ ہم بھارت کو بددعائیں اور کڑک بیانات سے شکست دے کر کشمیر کو آزادی دلوانے والے فلسفہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
تحریر: عبیدالرحمان سلیم

Sardar Ubaid Ur Rahman Boxer First Victory

Sardar Ubaid Ur Rahman Boxer first Victory