Showing posts with label راہ حق. Show all posts
Showing posts with label راہ حق. Show all posts

اللہ ناراض ھو تو کیا ھوتا ھے۔؟

کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا :
"ہم کتنے گناہ کرتے ہیں نا
اور *اللہ ہمیں سزا نہیں دیتا"

🔴استاد محترم نے فوراً جواب دیا : یہ بھی سزا ہے کہ اللہ ہمیں سزائیں دیتا ہےاور ہمیں محسوس نہیں ہوتا"

⚫تمہارے دل کی سختی اور آنسو کا
خشک ہوجانا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

🔵 نیک صالح اعمال کے طرف
قدم بڑھانے میں کاہلی
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟
تمہیں قرآن کریم کے تلاوت چهوڑے
جو ہفتے اور مہینےبیت جاتے ہیں
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

⛔کتنی بار یہ آیت تمهاری نظروں سے
گزرنے کے بعد بهی تم انجان بنے رہتے ہو ؟؟!!
"اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل فرماتےتو وہ اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا"

♨کتنی طویل راتیں تمہارے زندگی میں گزرتی رہیں لیکن قیام اللیل کی
نوافل سے محروم رہنا
⁉کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

🔴کتنے خیر وبرکت کے مواقع
تمہاری زندگی میں آئے ..
{رمضان ،، عید ،، ذوالحجہ}
🔴تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں غرق رہنا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

🔴زندگی میں تعلیم وتفسیر قرآن
سیکھنے کے بہترین مواقع آئے
لیکن اسے نظرانداز کرکے
تم دنیاوی لذتوں میں کهوئے رہے
کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

🔴کیا اس سے بھی بڑی کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!

🔴 نیک عمل تمہیں بوجھ
جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے ؟؟!!

🔴 اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے
زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے ؟؟!!

🔴اپنی شیطانی ونفسانی خواہشات کے
سامنے تم کمزور کیوں پڑجاتےہو ؟؟!!

🔴 دنیاوی چکاچوند روشنیوں کو دیکھ کرتمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے ؟؟!!

🔴کیا تم دنیا ، پیسے اور عزت وشہرت
کے غرور میں مبتلانہیں ہوئے ؟؟!!

⚫ بهلا اس سے بڑھ کر کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!

🔴اللہ نے تمہیں اپنی غلطیاں بهلا کر
دوسروں کی عیب جوئی ، جهوٹی
اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا

🔴 *آخرت بهلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا دنیا اور اسے حاصل* کرنا بنادیا ..

⛔کیا یہ بهی سزا کی ایک شکل نہیں ہے ؟؟!!

🔵تم نے کبهی اس آیت پر دهیان دیا :
"اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیااسی لیے انہیں *توفیق بهی نہیں عطا فرمائ اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بهی یہاں ہی بیٹھے رہو"سورہ التوبۃ ..

🔴بیٹا ؛؛ اللہ سے ڈرو
اللہ تعالٰی کے طرف سے
سب سے چھوٹی سزا مال اولاد
اور صحت میں ہوتی ہے
لیکن سب سے بڑی سزا
غیرمحسوس ہوتی ہے ..
اسے صرف مومن ہی اپنے دل کے حال تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے ..

اللہ سے مغفرت اور عافیت طلب کرو

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﻼﻝ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺭﻭﻣﯽؒ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ:

_ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻧﭩﺎ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺻُﻠﺤﺎﺀ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺳﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ   ﺁﭖ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ 'ﺳﺘﺎﺭ ﺍﻟﻌﯿﻮﺏ' ﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ 'ﻋﯿﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﭙﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ' ﻟﯿﮑﻦ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﮐﺎﻧﭩﺎ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻋﯿﺐ ﮐﻮﻥ ﭼﮭﭙﺎﺋﮯ ﮔﺎ..؟_

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺭﻭﻣﯽ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ:
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺣﺎﻝﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﯽ ﭘﻨﮑﮭﮍﯼ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺩﯼ ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻨﮧ ﭼﮭﭙﺎﻟﮯ .. 

_ﺑﺘﺎﺋﯿﮯ ﮔﻼﺏ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ..؟_

ﻣﮕﺮ ﺑﺎﻏﺒﺎﻥ ﺍﻥ ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺎﻍ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮑﺎﻟﺘﺎ ﺑﺎﻍ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﻭﮦ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺧﺎﻟﺺ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﮨﻮﮞ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺎﮦ نہ ﻟﯽ ہو

_ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﻮ لوگ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺟُﮍﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﻮ ﺧﻄﺮﮦ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﻮ ﮔﻨﮩﮕﺎﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﺳﮯ ﺟُﮍ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ.._

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﮨﯽ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ!

_اللہ رب العزت ہم گنہگاروں کو اپنے دوستوں سے جوڑ دے۔_
(آمین بجاہ النبی الامین)