گزشتہ شب خبر ملی کہ علامہ خادم حسین
رضوی رحمتہ اللہ علیہ دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ پہلے تو یقین نہ آیا پھر ایک خبر وائرل ہوئی کے امیر المجاھدین کی سانسیں دوبارہ سے چلنا شروع ہو گئی ہیں وقتی طور پہ کچھ حوصلہ ہوا دل سے دعا نکلی کہ اے اللّٰہ ہم کو اپنی اس عظیم نعمت سے محروم نہ کرنا لیکن کچھ دیر بعد امیر شمالی پنجاب کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں یہ بتا دیا گیا کہ امیر المجاھدین وفات پا گئے ہیں۔ پوری رات قرب میں گزری ،آنسو آنکھوں سے چھلکتے رہے ، سوشل میڈیا پہ مختلف کلپس سامنے سے گزرتے تو امیر المجاھدین کی باتیں سن کر دل گویا خون کے آنسو روتا رہا۔
آخر کیا رشتہ تھا اس شخص کے ساتھ ، جو اپنوں کی جدائی سے زیادہ غم اس شخص کی جدائی سے ہو رہا ہے۔
اہلسنت کو صدی بعد ایسی قیادت نصیب ہوئی تھی جسکو نہ ہی اپنا مفاد عزیز تھا نہ اپنی جان کی پرواہ ، نہ ہی اپنے اوپر لگی تہمتوں کی فکر ۔ فکر تھی پرواہ تھی تو بس اسلام کی ، حضور پاک سرور کائنات خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ناموس کی۔آخری وقت تک کفر کو للکارتا رہا یہ مرد مجاھد ، گیرٹ ویلڈر جیسے ملعون اور یورپ و ہندوستان اس شخص کو اپنے لیے خطرہ سمجھ رہا تھا۔ اس دور میں جب اسلام پہ بننے والی ریاست کو بھی اپنے مفاد کی خاطر مغربیت کے سامنے جھکنا پڑ رہا ہے اپنوں کے خون کا سودا کرنا پڑ رہا ہے اپنی غیرت و حمیت کو چھوڑنا پڑ رہا ہے تب ایک شخص اسلام کا نعرہ لگا رہا تھا ، لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نعرہ لگا رہا تھا ۔ بیماری کی حالت میں بھی ، ٹھنڈ اور بارش میں بھی فیض آباد دھرنا دیے بیٹھا رہا اور حکمرانوں کو غیرت دلاتا رہا کہ جن لوگوں نے خاکے بنائے ، خاکے شائع کیے ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھو ۔ جاتے جاتے بھی ناموس رسالت کا پہرہ دار ہونے کا حق نبھا گئے۔
صدیوں تک ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔
آہ! کون للکارے گا باطل کو تیرے لہجے میں
ReplyDeleteعلامہ خادم حسین رضوی >>>>> Download Now
ReplyDelete>>>>> Download Full
علامہ خادم حسین رضوی >>>>> Download LINK
>>>>> Download Now
علامہ خادم حسین رضوی >>>>> Download Full
>>>>> Download LINK